18

انٹیلی جنس ،ٹیکنیکل کیڈر میں بھرتی کیلئے کابینہ سے منظوری طلب

لاہور(بیورو چیف)انٹیلی جنس اورٹیکنیکل کیڈرمیں بھرتی کی اجازت کیلئے کابینہ سے منظوری طلب کی گئی، پنجاب پولیس کی جانب سے گریڈ14سے گریڈ17کی بھرتیوں کی اجازت مانگی گئی۔بھرتیاں سپیشل برانچ کے ٹیکنیکل کیڈراور انٹیلی جنس کیڈرکی منظورشدہ آسامیوں پرہونگی، آسامیوں پر بھرتی 2020 کے رولز کے تحت رکی ہوئی تھی۔کابینہ سے منظوری کے بعدسپیشل برانچ رولز2020میں ترمیم کے بعدبھرتی کی راہ ہموارہو گی۔انٹیلی جنس کیڈرمیں خفیہ معلومات جمع کرنیوالاعملہ شامل ہو گا، ٹیکنیکل کیڈرمیں سسٹم آپریٹرزٹیکنیکل فسران اور سپرو ا ئز رزکی بھرتی تجویزکی گئی، سپیشل برانچ میں جدیدسکیورٹی وانٹیلی جنس نظام کومضبوط بنانے کیلئے اقدامات کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں