پاکستان کی موثر ثالثی کی عالمی سطح پر بھرپور پذیرائی

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں موثر ثالثی کرکے عالمی سطح پر نمایاں پذیرائی حاصل کرلی جو بھارت کے لیے ایک اہم سفارتی پیغام اور مثال بن گئی ہے۔اس حوالے سے سنگاپور کے ایک نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے بھارت کے لیے اسے ویک اپ کال قرار دے دیا ہے۔نشریاتی ادارہ نے کہا کہ بھارتی میڈیا کے پھیلائے گئے شدت پسند اور قوم پرست پروپیگنڈے نے پاکستان کے خلاف دشمنی کو مزید گہرا کیا۔دوسری جانب وائٹ ہائوس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ناقابلِ یقین حد تک موثر ثالثی کی ہے اور اسے پاکستان کے ذریعے جاری رکھنا اہم ہے۔ادھر ایران میں تعینات پاکستانی سفیر کا کہنا ہے کہ ایران کو کسی اور ملک پر اعتماد نہیں جس کی بدولت ثالثی کے لیے پاکستان ہی واحد راستہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں