فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سیلاب کے باعث ملتوی ہونیوالے ضمنی الیکشن 23نومبر کو ہوں گے، 18اکتوبر کو باقاعدہ شیڈول کا اعلان متوقع۔ تفصیل کے مطابق فیصل آباد کے 3حلقوں این اے104′ این اے96 جڑانوالہ اور پی پی98 چک جھمرہ کے ضمنی الیکشن پنجاب میں شدید سیلاب کی وجہ سے ملتوی کر دیئے گئے تھے جو اب دیگر حلقوں پی پی115 اور پی پی116 کے ہمراہ 23نومبر کو ہوں گے جس کا باقاعدہ شیڈول 18اکتوبر کو جاری کئے جانے کا امکان ہے۔ این اے104′ این اے96 اور پی پی98 کے ضمنی الیکشن کیلئے امیدواروں کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی وہی رہیں گے، نئے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے جائیں گے۔ ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں نے انتخابی مہم شروع کر دی ہے۔ ووٹرز اور اپنے حمایتیوں سے رابطے کئے جا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ممبران اسمبلی کو 9مئی مقدمات میں سزا کے بعد یہ حلقے خالی ہونے پر ضمنی الیکشن ہو رہے ہیں۔




