27

سرکاری ملازمین کے ہاؤس رینٹ الاؤنس میں85فیصد اضافے کا فیصلہ

اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے ہائوس رینٹ الائونس میں 85فیصد اضافیکا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کیمطابق وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے ہائوس رینٹ میں 85فیصد اضافیکا فیصلہ کر لیا ہے، وزارت خزانہ نے ہائوس رینٹ الائونس میں اضافے کی منظوری دیدی،سمری حتمی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ اجلاس میں پیش کی جائیگی۔ ہائوس رینٹ الائونس میں اضافہ گریڈ 1سے 22 تک کے ملازمین کے لیے ہوگا، اضافے کا اطلاق مستقل اور کانٹریکٹ سرکاری ملازمین پرہوگا، وزارت خزانہ کے ذرائع کیمطابق اضافہ موجودہ بنیادی تنخواہ پر لاگو ہوگا،موجودہ الائونس 2008کی بنیادی تنخواہ پر دیا جا رہا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں