کمشنر فیصل آبادراجہ جہانگیر انور نے چارج سبنھالتے ہی شہری و علاقاتی ترقی، عوامی بہبود اور مقامی محکموں کو متحرک کرنے کے لئے ایسے جاندار و نتیجہ خیز اقدامات کئے ہیں جن کے واضح مثبت اثرات نہ صر ف فیصل آباد ڈویژن کے شہریوں کونظر آ رہے ہیں بلکہ دیگر شہروں کے لئے بھی ایک قابل تقلید مثال قائم ہو رہی ہے ان کی توجہ کا مرکز شہری زندگی کے بنیادی مسائل کو تیزی سے حل کرنا اور عوامی فلاح وبہبود کے ترقیاتی منصوبوں کی بلا تاخیر تکمیل کو یقینی بنانا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی قیاد ت میں حکومت پنجاب کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ صوبہ کے اضلاع او ر ڈویژنز میں بہترین انتظامی صلاحیتوں کے حامل ایسے مخلص اور محنتی افسران تعینات کئے جائیں جو حکومتی پالیسیوں کو کامیاب بنا کر عوامی خدمت کے اعلی معیار قائم کر سکیں اس سلسلے میں راجہ جہانگیر انور کی بطور کمشنر فیصل آباد تقرری ایک بہترین انتخاب اور عمدہ فیصلہ ثابت ہوئی ہے۔ پچھلے کچھ عرصہ سے یہ شہر ترقیاتی سست روی کا شکار نظر آ رہاتھا ایسے میں کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی آمد نے یہ جمود توڑ دیا جن کے شہر دوست اقدامات نے ترقیاتی کارکردگی میں ایسی تازہ روح پھونک دی جو شہریوں کے دلوں کی اصل آواز اور خواہشات کی عمل تعبیر ہے۔ راجہ جہانگیر انور نے بطور کمشنر فیصل آباد ڈویژن کا چارج اس وقت سنبھالا جب اس خطے کو تباہ کن سیلاب کی آفت کا سامنا تھا۔ انہوں نے فوری طور پر ڈویژنل ایمرجنسی پلان کو متحرک کرکے جامع اقدامات اور انتظامی مہارت سے اس چیلنج کا مقابلہ کیا۔ انتظامی صلاحیتوں اور انکی ذاتی ہمدردی سے متاثرین سیلاب کے لئے محفوظ رہائش گاہوں ، خوراک ، طبی امداد اور ان کی جلد بحالی کا بندوست کیا گیا ہے۔اس کامیاب امدادی مشق نے راجہ جہانگیر انور کی بحران سے نپٹنے کی صلاحیت کو اجاگر اور انہیں ڈویژن کے شہریوں میں ایک حساس اور اہل منتظم کے طور پر مقبول کیا۔ سیلاب کی آفت سے نمٹنے کے بعد کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے اپنی خصوصی توجہ فیصل آباد کے بنیادی ڈھانچے کی بحالی اور ترقیاتی جمود کو توڑنے پر مرکوز کی۔ کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کو محض رسمی نہیں بلکہ حقیقی واہم پہلو یہ ہے کہ ان کا عوام سے براہ راست رابطہ عوامی خدمت کے بے مثال جذبے کا اظہار ہے۔ وہ دفتر سے باہر شہریوں کے پاس جا کر ان کے مسائل سنتے اور حل کے احکامات جاری کرتے ہیں اس طرح ڈویژن کے دوردارز علاقوں /تحصیلوں میں کھلی کچہریاں لگا کر عوام کی دہلیز پر ان کے مسائل سے آگاہی اور ان کے حل کا مکمل فیڈ بیک حاصل کرتے ہیں۔ ان کا یہ انداز ایک روایتی اور بیوروکرٹیک طریقہ کار سے انحراف ہے جو ایک فعال رسائی یافتہ اور جوابدہ انتظامیہ کی عکاسی کرتا ہے۔ کمشنر فیصل آباد/ ایڈمنسٹریٹر مونسپل کارپوریشن فیصل آباد نے میونسپل سروسز کے معیار اضافہ اور عوامی ریلیف کی فراہمی میں تیزی لانے کے لئے نئے ترقیاتی زاویوں کے تحت جامع اقدامات کو آگے بڑھایا۔ شہر کی متعدد سٹرکوں کی ناگفتہ بہ حالت کاروباری سرگرمیوں اور ٹریفک کے بہائو میں مشکلات پیدا کر رہی تھیں جن کی مرمت و بحالی کو پہلی ترجیح بنایا۔ پہلے مرحلے میں پندرہ اہم سڑکوں کا انتخاب کر کے ڈیڑھ ارب روپے کے فنڈز سے مرمت و بحالی کے لئے کولڈملنگ ٹیکنالوجی کا جدید اور پائیدار طریقہ کار اختیار کیا جو کہ ماحول دوست اور معاشی طور پر بھی فائدہ مند ہے۔ ان سڑکوں کی بحالی سے ٹریفک کے مسائل میں نمایاں کمی آئی اور شہریوں کے لئے روزمرہ زندگی میں سہولت پیدا ہوئی۔ کمشنر فیصل آباد کے ہمہ جہت اقدامات شہر کو دوبارہ سے جگمگ، خوبصورت، فعال اور متحرک بنانے سے متعلق قابل صد ستائش ہیں۔ ”روشن فیصل آباد” مہم کے تحت شہری خوبصورتی ، خوشگوار و دیدہ زیب ماحول کے پائیدار فروغ کے لئے کمشنر فیصل آباد نے تمام متعلقہ اداروں کو سرگرم عمل رکھا ہوا ہے۔ روڈ مارکنگ، فٹ پاتھ ، ڈوائڈرز، کرب سٹون، جنگلوں اور روڈ فرنیچر کے رنگ و روغن، پی ایچ اے اور یونیورسٹیز کے اشتراک سے یکساں تھیم کے تحت عوامی مقامات، سڑکوں و چوکوں کے اطراف کی تزئین و آرائش، گرین بیلٹس کی سر سبز و شادابی ، درختوں کی کانٹ چھانٹ و پینٹنگ، صفائی ستھرائی اور سجاوٹ کے دیگر اقدامات سے جمالیاتی حسن کی بحالی سے شہر کے مناظر کو پرکشش و خوشنما بنایا جا رہا ہے جس سے شہری معیار زندگی کا بہترین تاثر ابھرے گا۔ کمشنر فیصل آباد کا ویژن ہے کہ مونسپل سروسز کا معیار اس حد تک بلند کیاجائے کہ عام شہری کو اس کا فائدہ محسوس ہو۔ انہوں نے میونسپل کارپوریشن، ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیوں کو عوامی توقعات کے مطابق فعال بنانے کے لئے ہمہ جہت اقدامات کئے ہیں تاکہ سٹریٹ لائٹس کو روشن رکھنے، پارکس کی دیکھ بھال ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی و دیگر شہری سہولیات کی دستیابی یقینی ہو ۔ ماحولیاتی تحفظ اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لئے کمشنر فیصل آباد کے بروقت اقدامات سیزن کے دوران سموگ کے سنگین مسئلے کے چیلنج سے بطریق احسن نپٹا جا سکے گا اس مقصد کے لئے سولہ رکنی سموگ مانیٹرنگ اور کنٹرول کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔ پیشگی بنیادوں پہ سموگ کی روک تھام کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ڈویژن کے چاروں اضلاع میں فوری فائر ورکس پر پابندی لگا کر محکمہ تحفظ ماحول، زراعت،ٹریفک پولیس،واسا،پی ایچ اے،کمیونیکیشن اینڈ ورکس،میونسپل کارپور یشن اور میونسپل کمیٹیز کو سموگ کی روک تھام کیلئے انسدادی اقدامات کونتیجہ خیز بنانے کی ہدایات کے علاوہ گردوغبار کے خاتمہ کیلئے پانی کا چھڑکائو یقینی بنانے،مٹی/ریت لے کر آنے والے ڈمپرز کو شہر سے باہر بائی پاسز سے ڈائیورٹ کرنے، زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر اینٹوں کے بھٹہ جات پر پابندی، صنعتی میں امیشن کنٹرول سسٹم نصب نہ کرنے اور ان یونٹس میں چمڑا، لنڈا بطور ایندھن جلانے، فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی، روڈز کے ساتھ پڑی مٹی کو صاف کرانے، شاہرات پر وہیکلز کی انسپیکشن اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے مالکان کو جرمانے کرنے، رائس ملز کی انسپکشن کر کے ڈسٹ کور کی تنصیب کو چیک کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ ٹریفک مینجمنٹ کے حوالے سے پارکنگ کے مسائل کے حل کے لئے پارکنگ پلازوں کی تعمیر بھی کمشنر فیصل آباد کے ترقیاتی ایجنڈے کا اہم حصہ بن گیا ہے۔ ثقافتی ورثے کے تحفظ ، گھنٹہ گھر اور آٹھ بازاروں کی تزئین و آرائش اور خوبصورتی میں اضافہ کرکے انہیں پرکشش بنانا مقصود ہے۔ لیڈیز پارک اور دیگر اہم مقامات پر فوڈ سٹریٹس کا قیام شہریوں کے تفریح کے ساتھ معاشی سرگرمیوں کو فعال رکھنے کا عزم ہے ۔ کمشنر فیصل آباد سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کے نظام پر بھی متحرک انداز میں عمل پیرا ہیں تاکہ مریضوں کے لئے ادویات، علاج معالجے و دیگر طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہ آئے اور عوام کا ان پر اعتماد مضبوط ہو۔ کمشنر فیصل آباد سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے تحت صفائی ستھرائی کے نظام پر کڑی نظر رکھتے ہوئے ہیں تاکہ شہر کا ماحول صاف ستھرا رہے ۔ کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انورنے صحت منداور متحرک معاشرے کے لئے کھیلوں کے میدانوں کی رونقیں بحال کر دی ہیں۔ انٹر سکولز ٹورنامنٹس کے انعقاد کے پروگرامز تشکیل دیے گئے ہیں جبکہ ایک بڑے ایونٹ ”میراتھن ریس” کا اہتمام بھی کیا گیا ہے جس سے شہریوں میں جوش و جذبے اور صحت مند مقابلے کی ترغیب ملے گی۔ یہ سرگرمیاں نہ صرف صحت و تندرستی کو فروغ دیتی ہیں بلکہ شہری میل جول میں یگانگت ،نظم و ضبط اور مثبت ماحول پید ا کرتی ہیں ۔ شعبہ زراعت ، لائیو سٹاک اور جنگلات بھی کمشنر فیصل آباد کے ترقیاتی اہداف میں شامل ہیں تاکہ زرعی پیداوار، مال مویشوں اور جنگلات کی دولت میں اضافہ کے حوالے سے حکومت پنجاب کے اقدامات کو کامیاب بنایا جا سکے۔ شہر کی سیاسی قیادت، تاجربرادری، صنعتکار ، علما کرام، وکلا، میڈیا نمائندگان ، مزدور وکسان تنظیموں اور معاشرے کے دیگر طبقات سے روابط ومشاورت کمشنر فیصل آباد کے راجہ جہانگیر انور کے انتظامی امور کے نمایاں پہلو ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ اجتماعی دانش اور مربوط حکمت عملی سے ہی پائیدار ترقی اور معاشرتی توازن برقرار رکھا جا سکتا ہے کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کا طرز ملازمت ایک مثبت اور جدید انتظامی ماڈل کی عمدہ مثال ہے وہ صرف فائلوں پر دستخط کرنے والے ایک آفیسر نہیں ہیں بلکہ ایک عملی رہنما آفیسر ہیں جو شہریوں کے دلوں کی آواز کو سمجھتے ہیں اور انہیں عملی جامہ پہنانے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں ان کی انتظامی قیادت میں فیصل آباد ڈویژن نے ایک فنی ترقیاتی سمیت اختیار کی ہے سیلاب کی آزمائش سے لیکر انفراسٹریکچر کی بحالی ، شہری خوبصورتی ، عوامی رسائی ، کھیلوں کے میدانوں کی آبادکاری تک ہر شعبے میں ان کی محنت اور لگن عیاں ہے۔ ان کی کاوشیں نہ صرف موجودہ دور کے لئے ترقی اور راحت کا باعث ہیں بلکہ مستقبل میں فیصل آباد ڈویژن کو پائیدار ترقی اور خوشحالی کی راہ گامزن کرنے کے لئے بھی ایک مضبوط بنیاد فراہم کر رہی ہیں فیصل آباد کے شہری بلاشبہ یہ کہہ سکتے ہیں کہ انہیں ایسا انتظامی لیڈر ملا ہے جو انکی امیدوں اور آرزوں کا حقیقی ترجمان ہے۔ کمشنر فیصل آباد جہانگیر انور کی خوش اخلاقی، ہر شہر ی سے مسکرا کر ملنا اور احساس ہمدردری نے نہ صرف انہیں ممتاز کیا ہے بلکہ ایک ہر دل عزیز آفیسر بھی بنا دیا ہے۔




