صوبہ بھر میں فیصل آباد آلودہ ترین شہر قرار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) صوبہ بھر میں فیصل آباد آلودہ ترین شہر قرار’ ائیرکوالٹی انڈکس692 تک پہنچ گیا، فضائی آلودگی بڑھنے سے شہریوں میں سانس اور گلے کی بیماریاں پھیلنے لگی’ لوگوں کا سانس لینا دوبھر ہو گیا محکمہ تحفظ ماحولیات کے ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک پہنچ گئی۔ شہر کے دیگر علاقوں کی طرح کینال روڈ پر فضائی آلودگی میں ہوشربااضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ فضائی آلودگی میں خطرناک اضافہ کی وجہ سے لوگوں کا سانس لینا دوبھر ہو گیا اور شہری گلے اور سانس کی بیماریوں کا شکار ہو کر ہسپتالوں کا رخ کرنے لگے۔ فیصل آباد میں ائیرکوالٹی انڈیکس 692 ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ آنے والے دنوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں