پاک افغان سرحد کی بندش سے200ارب کا نقصان

اسلام آباد (عظیم صدیقی) مغربی مشرقی سرحدوں پر جنگ کے خطرات بڑھ گئے’ اگلے دو چار دنوں میں کچھ ہونے کے خدشات کی پیشگوئیاں ہو رہی ہیں پاکستان نے ہر طرح کے حفاظتی انتظامات کر لئے’ صورتحال پر وزیراعظم کو ریاض میں آگاہ کر دیا گیا ہے پاک افغانستان کے دوحہ کے بعد استنبول مذاکرات ناکامی کے بعد چمن طورخم باجوڑ کرم ایجنسی کے سرحدی پوائنٹس 20ویں روز بھی بند ہیں۔ پاک فضائیہ نے افغانستان میں دہشت گردی کے مراکز کو ”لاک” کر لیا ہے۔ TTP کے دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانے کا فیصلہ ہو چکا ہے۔ ڈرون اور دیگر ذرائع سے بھی رواں ہفتے ان کیخلاف اقدامات ہو سکتے ہیں۔ اعلیٰ عسکری سویلین قیادت کے درمیان جمعرات کی شام مشاورت متوقع ہے پاک افغان سرحدی پوائنٹس نہیں کھولے جائینگے۔ یوں اب تک 200 ارب کے لگ بھگ نقصانات بتائے جا رہے ہیں۔ 450ٹریلرز پھنسے ہوئے ہیں افغان ٹرانزٹ مکمل بند ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں