سولر نیٹ میٹرنگ صارفین سے بجلی کتنے میں خریدی جارہی ہے؟

اسلام آباد (بیوروچیف) سولر نیٹ میٹرنگ صارفین سے بجلی 22روپے فی یونٹ سے حساب سے خریدی جارہی ہے۔ ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق سولر نیٹ میٹرنگ صارفین سے بجلی خریداری کی قیمت میں کمی سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے ذرائع کے مطابق اس وقت سولرنیٹ میٹرنگ صارفین سے بجلی22روپے فی یونٹ کے حساب سے لی جاتی ہے۔ پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق نیٹ میٹرنگ سولرصارفین کے بجلی نرخوں پر اجلاس ہوا تھا، کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا۔ جون2025 میں ای سی سی نے سولر نیٹ میٹرنگ صارفین کے بجلی نرخ 10 روپے فی یونٹ مقررکیے تھے۔ پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے یہ فیصلہ روک دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں