موٹر سائیکل سوار نے نوجوان کے چہرے پر کیمیکل پھینک دیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تھانہ صدر کے علاقہ ڈھڈی والا میں موٹر سائیکل سوار نوجوان کے چہرے پر کیمیکل پھینک کر فرار ہو گیا، مضروب کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال پہنچا دیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈھڈی والا کے رہائشی 14سالہ جنید بازار آ رہا تھا کہ راستے میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار چہرے پرکیمیکل پھینک کر فرار ہو گیا۔مضروب کے جسم پر دانے نکلنے اور شدید جلن ہونے پر ہسپتال پہچایا گیا جہاں ڈاکٹر اسے طبی امدا د فراہم کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں