گھریلو حالات سے تنگ ASI نے خودکشی کر لی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گھریلو حالات سے تنگ آ کر ASI نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی’ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ نشاط آباد کے علاقہ ڈائیوو روڈ پر اسماعیل ویلی کے رہائشی اسسٹنٹ سب انسپکٹر عظیم انور ولد محمد انور شوگر کا مریض تھا اور اسکی اہلیہ نے عدالت میں خلع کا دعویٰ دائر کر رکھا تھا۔ گھریلو حالات کی وجہ سے ڈپریشن کا شکار ہو کر اس نے 14 روز کیلئے محکمہ سے چھٹی حاصل کر رکھی تھی۔ تاہم گزشتہ شب اس نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں