اقبال سٹیڈیم میں انٹرنیشنل کرکٹ کا میلہ سج گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میںانٹرنیشنل کرکٹ کامیلہ سج گیا۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز کا آج پہلا ٹاکرا’شائقین میں زبردست جوش و خروش’ اقبال سٹیڈیم میں 17سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ بحالی کے بعد آج پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ کھیلا جا رہا ہے۔شائقین کرکٹ میچ سے قبل ہی پارکنگ ایریاز میں پہنچ گئے۔ یہاں سے انہیں شٹل بس سروس کے ذریعے سٹیڈیم لیجایا گیا’پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے سکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔اقبال سٹیڈیم جانے والی تمام سڑکیں کنٹینر لگا کر بلاک کردی گئی ہیں۔سکیورٹی کی بھاری نفری ڈیوٹی دے رہی ہے۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3ون ڈے میچز کی سیریزسے قبل 2ٹیسٹ کی سیریز 1-1 سے برابر رہی جبکہ ٹی 20 میں گرین شرٹس نے 1-2 سے کامیابی حاصل کی تھی۔ پلیئرز اب ون ڈے سیریز میں بھی حریف کو قابو کرنے کیلیے پراعتماد ہیں، شاہین شاہ آفریدی کوون ڈے سیریز میںمحمد رضوان کی جگہ کپتانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں