فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) 23نومبر کو ہونیوالے ضمنی انتخابات میں جڑانوالہ کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے96 سے امیدوار سابق ممبر قومی اسمبلی وسینئر سیاستدان ملک نواب شیر وسیر نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا مطالبہ ماننے سے انکار کر دیا اور حلقہ این اے96 سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا اور گزشتہ روز اپنے حلقہ میں ایک بڑا سیاسی جلسہ بھی کیا، جس کے باعث مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار کو پریشان کر دیا۔ گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کی قیادت ملک نواب شیر وسیر کو نامزد مسلم لیگی امیدوار کے حق میں دستبردار کروانے میں ناکام ہو گئی۔




