پاکستانی طلبہ کیلئے چینی سکالرشپس کا اعلان

اسلام آباد ( بیو رو چیف )پاک چین تعلیمی تعاون کے فروغ کا منصوبہ، چینی سکالرشپ کونسل نے پاکستانی طلبا کیلئے سکالرشپس کا اعلان کر دیا۔پاکستانی طلبا کو چینی یونیورۖسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم کیلئے 75سکالرشپ فراہم کی جائیں گی، 35بیچلر’25ماسٹرز اور 15 پی ایچ ڈی سکالرشپس فراہم کی جائیں گی۔ سکالرشپس ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے ذریعے فراہم کی جائیں گی، ایچ ای سی نے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیں۔ خواہشمند طلبہ سے درخواستیں آن لائن وصول کی جائیں گی، ایچ ای سی سکالرشپ پورٹل پر درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 5 جنوری مقرر، درخواستوں کی منظوری چائنیز سکالرشپ کونسل دے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں