حالات سے دلبرداشتہ نوجوان نے خود کشی کر لی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) گھریلو و معاشی حالات سے دلبرداشتہ نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی، بتایا جاتا ہے کہ ستیانہ کا رہائشی25سالہ ریحان ولد امتیاز معاشی حالات سے تنگ تھا ۔جس کی وجہ سے گھر میں اکثر جھگڑا رہتا ھتا۔ گذشتہ روز بھی کسی بات پر گھر والوں سے جھگڑا ہوا تو اس نے دل برداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں نگل لیں، اہل خانہ علم ہونے پر تشویشناک حالت میں ہسپتال لائے جہاں ڈاکٹروں نے اس کا معدہ واش کر کے جان بچانے کی سر توڑ کوشش کی لیکن وہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا۔ ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں