ون ویلنگ کے دوران موٹر سائیکل سے گر کر نوجوان ہلاک

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کینال ایکسپر یس وے پر چک جھمرہ ٹول پلازہ کے قریب ون ویلنگ کرتے 24سالہ نوجوان بائیک سے گرنے کے بعد سر پر گہری چوٹ آنے کے باعث موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 3نوجوان کینال روڈ پر ون ویلنگ کررہے تھے کہ اس دوران چک جھمرہ ٹول پلازہ کے قریب ایک بائیک کے پیچھا بیٹھا 24سالہ نوجوان گر کر جاں بحق ہو گیا جبکہ اسکے ساتھی اسے چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگئے ۔جاں بحق نوجوان کی شناخت راشد ولد ملک خادم حسین سکنہ گارڈن محلہ گلی نمبر 20نشاط آباد کے نام سے ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں