ٹک ٹاک کے جنون نے12سالہ طالب علم کی جان لے لی

کالاشاہ کاکو (نامہ نگار) کالاشاہ کاکو کے علاقے رتہ گجراں میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 12سالہ طالب علم عبدالہادی اپنے والد کے پسٹل سے ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے گولی کا شکار ہوگیا۔گولی لگنے کے نتیجے میں طالب علم کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔پولیس کے مطابق عبدالہادی اپنے گھر کے اندر اپنے والد کے پسٹل سے ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا کہ اچانک پسٹل چل گیا جس سے گولی اس کے جسم میں لگ گئی۔گولی کی آواز سن کر گھر والوں میں کہرام مچ گیا اور فوری طور پر عبدالہادی کو زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ دم توڑ گیا۔پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے طالب علم کی شناخت 12سالہ عبدالہادی کے نام سے ہوئی ہے وہ اپنے خاندان کے ساتھ اپنے گھر میں موجود تھا جب یہ حادثہ پیش آیا۔پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے لیا اور تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ واقعہ حادثاتی طور پر پیش آیا تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ اس حادثے کے تمام پہلوں کا جائزہ لیا جا سکے۔گھر والوں نے بتایا کہ عبدالہادی ویڈیو بنانے کے شوق میں والد کے پسٹل کو استعمال کر رہا تھا جس کے دوران پسٹل چل گیا اور یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں