سائنس و ٹیکنالوجی کمیشن کا اجلاس24سال سے نہ ہو سکا

اسلام آباد (بیوروچیف) ملک میں سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ میں دلچسپی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والا قومی کمیشن فار سائنس و ٹیکنالوجی کااجلاس تقریباً 24سالوں سے نہیں ہوسکا ، کمیشن کا آخری اجلاس 2002میں ہوا تھا ، ذرائع کے مطابق سائنس و ٹیکنالوجی میں آئے روز نئی جدت آ رہی ہیں ایسے میں کمیشن کا اجلاس بروقت ہونا چاہئے، پرویز مشرف حکومت میں تقریباً 24 سال قبل قومی کمیشن فار سائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس اس وقت کے وزیراعظم کی زیرصدارت ہوا تھا۔ قومی کمیشن فار سائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس وزیراعظم کی زیر صدارت منعقد ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں