اسلام آباد(شوبز نیوز) پاکستان کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے بیٹے اور پوتے کے ساتھ عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ صبا فیصل نے ویڈیو اور تصاویر شیئر کیں جس میں وہ حرم شریف میں بیٹے اور پوتے کے ساتھ موجود ہیں۔اداکارہ نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ کے گھر میں موجود ہیں۔صبا فیصل نے چند گھنٹوں قبل یہ پوسٹ شیئر کی ہے، مداحوں کی جانب سے انہیں عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی جارہی ہے۔




