ٍلاہور( شوبز نیوز)نامور گلوکارہ اسمارہ خان نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی زبوں حالی کے میوزک انڈسٹری پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں، پنجاب حکومت کی جانب سے فلم سٹی کے قیام کا فیصلہ انتہائی خوش آئند ہے جس سے فلم انڈسٹری کو دوبارہ عروج حاصل ہوگا۔ ایک انٹر ویو میں گلوکارہ نے کہا کہ نئے پراجیکٹ کے حوالے سے منصوبہ بندی کر رہی ہوں جسے جلد اپنے پرستاروں سے شیئر کروں گی اور رہنمائی بھی حاصل کروں گی ۔ اسمارہ خان نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ فلم انڈسٹری کے زوال نے میوزک انڈسٹری کو بھی متاثر کیا ہے۔




