لندن (سپورٹس نیوز) انگلینڈ کے سابق بیٹر کیون پیٹرسن نے مذاق میں بابر اعظم کی سنچری بنانے کا کریڈٹ لے لیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کیون پیٹرسن جنہوں نے 104 ٹیسٹ، 136 ون ڈے اور 37 ٹی 20 انٹرنیشنل میں انگلینڈ کی نمائندگی کی ہے، انہوں نے بابر اعظم کے ساتھ نیٹ سیشن کی تصویر شیئر کی اور مذاق میں لکھا کہ میں نے انہیں سنچری بنانے میں مدد کی’میں نے نیٹ سیشن میں انہیں دوبارہ سنچری کرنے میں مدد کی، انہوں نے اس دوران مسکرانے کی ایموجی کے ساتھ بابر کو مینشن بھی ‘پاکستانی بیٹر نے آخری مرتبہ ایشیا کپ 2023 میں نیپال کے خلاف سنچری اسکور کی تھی اور سری لنکا کے خلاف گزشتہ روز سنچری بنانے کیلئے انہیں ڈھائی سال انتظار کرنا پڑا۔




