کولکتہ ٹیسٹ کی پچ کی ساری ذمہ داری انڈین ٹیم کیمپ پر آتی ہے’ گنگولی

کولکتہ (سپورٹس نیوز)بھارت کے سابق کپتان اور کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کے موجودہ صدر سارو گنگولی نے کلکتہ ٹیسٹ کی پچ کی ساری ذمہ داری بھارتی ٹیم کیمپ پر ڈال دی۔ایڈن گارڈنز میں ہونے والے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی پچ پر گزشتہ تین روز سے بحث جاری رہی جس کے بعد سابق کپتان نے براہِ راست کپتان شبمن گل اور ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کو ذمہ دار ٹھہرا دیا۔سابق کپتان نے کہا کہ پچ ویسی ہی بنائی گئی ہے جیسی انڈین کیمپ نے چاہی تھی۔انہوںنے کہاکہ 4 روز جب آپ پچ پر پانی نہ لگائیں تو پھر ایسا ہی ہوتا ہے، کیوریٹر سوجن مکھرجی کو موردِ الزام نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں