11

شادی کی تقریب میں آیا شہری موٹر سائیکل سے محروم

گوجرہ ( نامہ نگار)چوروں نے شادی کی تقریب میں آئے شہری کی موٹر سائیکل جبکہ دیگر مقامات سے مال وزر چوری کر لیا۔معلوم ہواہے کہ نیشنل بنک روڈ گوجرہ کا انوارالحق اپنی موٹر سائیکل نمبر9175ٹی ایس کے پر سوارہو کر مقامی میرج ہال میں شادی کی تقریب میں گیاور موٹر سائیکل باہرکھڑی کی ہوئی تھی کہ جس کو نامعلوم چوروں نے موقع پا کر چوری کر لی،علاوہ ازیں چک نمبر 358 ج ب کے محمد عاصم کے ڈیرہ سے چوروں نے 1 لاکھ 35 ہزارروپے مالیتی کا سامان چوری کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں