16

ملک کے 20پسماندہ ترین اضلاع کی فہرست جاری

اسلام آباد(بیورو چیف)پاکستان پاپولیشن کونسل نے ملک کے پسماندہ ترین اضلاع کی فہرست جاری کر دی۔رپورٹ کے مطابق ملک کے 20کمزور ترین اضلاع میں سے 17 بلوچستان میں ہیں، سب سے کمزور اضلاع میں واشک، خضدار، کوہلو، ژوب شامل ہیں۔ نصیر آباد، آواران، خاران، شمالی وزیرستان اور پنجگور بھی کمزور ترین اضلاع ہیں، دیگر پسناندہ ترین اضلاع میں ماشکیل، ڈیرہ بگٹی، قلعہ سیف اللہ، قلات، تھرپارکر، شیرانی، جھل مگسی شامل ہیں۔خیبر پختوانخوا کا ضلع کوہستان بھی پسماندہ ترین اضلاع میں شامل ہے، سندھ کا تھرپارکر ڈیموگرافکس کے لحاظ سے سب سے زیادہ کمزور ہیرپورٹ کے مطابق کمزور ترین گھروں میں 65 فیصد مکانات کچے یا عارضی ڈھانچوں پر مشتمل ہیں، جھل مگسی میں 97 فیصد گھرانے کچے یا نیم پکے گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں سڑکوں، ٹرانسپورٹ اور فون سروسز کی شدید کمی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں