جیا بچن نے ہائے میم کہنے پرفوٹو گرافرکو ڈانٹ دیا

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ جیا بچن نے ہائے میم کہنے پر پاپا رازی کو ڈانٹ دیا۔سوشل میڈیا پر امیتابھ بچن کی اہلیہ و اداکارہ جیا بچن کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ فوٹو گرافرز پر غصہ کررہی ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیا بچن جارہی ہوتی ہیں کہ پاپا رازی کی آواز آتی ہے جو انہیں ہائے میم کہہ کر پکارتا ہے۔اداکارہ رک جاتی ہیں اور کہتی ہیں کہ آپ لوگ تصاویر بنائیں، بدتمیزی مت کریں۔ جیا بچن نے مزید کہا کہ چپ رہو، منہ بند رکھو اور ختم، اوپر سے تبصرے کرتے رہتے ہو۔بھارتی سیاستدان کی مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس پر صارفین بھی اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے جیا بچن اس سے قبل بھی پاپا رازی پر بھڑک چکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں