غنا علی کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ غنا علی کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ غنا علی نے مزاحیہ ویڈیو شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ گلاس کلینر اسے کرنا پڑے گا۔ویڈیو میں غنا علی شوہر کی آنکھیں صاف کررہی ہیں۔انہوں نے ویڈیو کے اوپر لکھا کہ اپنے شوہر کی آنکھیں صاف کرنا کیونکہ وہ یہ نہیں دیکھ سکتا کہ وہ مجھے حاصل کرکے کتنا خوش ہے۔اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں