قومی کرکٹرز کو مختلف لیگز کیلئے این او سی جاری

کراچی (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماریہ ملک نے مداحوں سے اہم مشورہ مانگ لیا۔نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل دل ہی تو ہے میں مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ ماریہ ملک نے اپنے بالوں سے متعلق مداحوں سے مشورہ مانگا ہے۔انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام میں ماریہ ملک نے کہا کہ میں آپ لوگوں سے کچھ پوچھنا چاہ رہی ہوں، کیا میں اپنے بال کٹوا لوں، میں تھوڑا ہچکچا رہی ہوں اور کنفیوژ ہوں، میری مدد کریں۔اسی دوران ان کے پالتو کتے کی آواز آتی ہے تو وہ مسکرا کر کہتی ہیں کہ کتا کہہ رہا ہے کہ مت کٹوائیں۔اداکارہ چند گھنٹوں قبل یہ پوسٹ شیئر کی اور مداحوں کی جانب سے انہیں ملے جلا ردعمل دیا جارہا ہے کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ بال کٹوا لیں جبکہ کچھ بول رہے ہیں کہ آپ ان بالوں میں بہت اچھی لگتی ہیں نہیں کٹوائیں۔اس سے قبل ایک انٹرویو میں میزبان نے سوال کیا کہ آپ کس طرح روزانہ جم جاتی ہیں، ڈسپلن کس طرح آتا ہے؟اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے جم جانا اچھا لگتا ہے ۔میں دو ڈھائی سال سے جم جارہی ہوں، اس سے پہلے کبھی کبھی جم جاتی تھی لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ زندگی میں ایک صحت مند ایکٹویٹی ہونی چاہیے، اسکرین پر بھی فٹ نظر آنا ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں