آئی سی سی ون ڈے رینکنگ محمد ابرار پہلی بار ٹاپ10 میں آ گئے

لاہور (سپورٹس نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی، مسٹری اسپنر ابرار احمد پہلی بار ٹاپ 10 میں شامل ہوگئے ۔آئی سی سی کی تازہ ترین ون ڈے رینکنگ جاری کر دی گئی، جس میں نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل نے سابق بھارتی کپتان روہت شرما سے پہلی پوزیشن چھین لی۔ڈیرل مچل آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں دنیا کے نمبر ون بیٹر بننے والے دوسرے کیوی بلے باز ہیں، اس سے قبل 1979 میں گلین ٹرنر یہ مقام حاصل کرنے والے واحد کیوی بیٹر تھے۔دوسری جانب، پاکستان کے مسٹری اسپنر ابرار احمد نے جنوبی افریقہ، سری لنکا کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی بار ٹاپ ٹین میں جگہ بنالی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں