دبنگ 4کے منتظر مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری!

ممبئی (شوبز نیوز) بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی مشہور فلم دبنگ کی چوتھی پیشکش کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آگئی۔انڈین میڈیا کے مطابق حالیہ انٹرویو میں اداکار و پروڈیوسر ارباز خان نے بتایا کہ دبنگ 4 کی پروڈکشن زیر غور ہے تاہم اس کی پروڈکشن شروع کرنے میں جلدی نہیں کر رہے۔ارباز خان نے کہا کہ یہ ایسی چیز ہے جو منصوبہ بندی میں شامل ہے مگر مجھے اس کے وقت کے بارے میں علم نہیں، میرا جواب بھی وہی ہے جو ہمیشہ ہوتا ہے کیونکہ سب کا ایک ہی سوال ہوتا ہے کہ دبنگ 4 کب آ رہی ہے؟ تو میرا جواب بھی وہی ہے۔اداکار و پروڈیوسر نے مزید کہا کہ ہم اس پر کام کر رہے ہیں اور کوئی جلدی نہیں ہے، یہ ایسا پروجیکٹ ہے جس پر سلمان خان اور ہم سب بات کریں گے اور منصوبہ بندی کریں گے۔ارباز خان کے مذکورہ بیان نے دبنگ فرنچائز کے مداحوں میں جوش و خروش پیدا کر دیا ہے جو سلمان خان کے مقبول پولیس افسر کے کردار چولبل پانڈے کو یاد کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ فرنچائز کی تیسری فلم دبنگ 3 سال 2019 میں ریلیز ہوئی تھی اور اس کے بعد سے چوتھی فلم کے بارے میں قیاس آرائیاں ہیں۔دوسری جانب، سلمان خان حال ہی میں اے آر مرگداس کی فلم سکندر میں نظر آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں