برازیلین فٹ بالر نے آن لائن مقبولیت میں رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا

براسیلیا(سپورٹس نیوز) برازیل کے نوجوان اسٹار فٹبالر ونیشیس جونیئر پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو سب سے زیادہ آن لائن مقبول ایتھلیٹ بن گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ونیشیس جونیئر نے ایک ماہ میں 15لاکھ انسٹاگرام فالوورز بڑھائے، ونیشیس کے حوالے سے ایک ماہ میں 3لاکھ 14ہزار میڈیا رپورٹس اپ لوڈ ہوئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انسٹاگرام پر ونیشیس کے ہیش ٹیگز کی تعداد 14لاکھ رہی۔پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو آن لائن مقبولیت میں دوسرے نمبر پر آگئے۔یاد رہے کہ فاربس لسٹ میں کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے امیر ترین ایتھلیٹس میں سرفہرست ہیں۔عالمی فٹبال رینکنگ میں ونیشیس جونیئر 46ویں نمبر پر ہیں جبکہ کرسٹیانو رونالڈو کا پہلا نمبر ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کے مقبول ترین ایتھلیٹس میں فٹبالرز کو برتری حاصل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں