کم عمر باکسر فاطمہ زہرا نے بہترین کھیل پیش کر کے میڈل جیت لیا

سرگودہا(سپورٹس نیوز)سعودیہ میں چھٹی ورلڈ اسلامک گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے سرگودہا کی کم عمر باکسر بیٹی فاطمہ زہرا نے برائون میڈل حاصل کرلیا۔اس ٹورنامنٹ میں54ممالک کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور شاندار کھیل پر بران میڈل حاصل کر کے سرگودھا واپس پر کم عمر باکسر فاطمہ زہرا نے ڈپٹی کمشنر محمد وسیم سے ملاقات کی جنہوں نے سرگودھا کی بیٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ فاطمہ زہرا نے کم عمری میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان اور سرگودھا کا نام روشن کرنے والی باصلاحیت کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتنے زیادہ ممالک کے مقابلے میں میڈل جیتنا غیر معمولی کارکردگی ہے اور فاطمہ زہرا نوجوان نسل کے لیے ایک قابلِ تقلید مثال ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے فاطمہ زہرا کو ان کی نمایاں کامیابی پر کیش انعام دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں