چیئرمین پی سی بی کا پی ایس ایل فرنچائزز کیلئے نئے انعامات کا اعلان

اسلام آباد(سپورٹس نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے پاکستان سپر لیگ کی ترقی اور معیار میں مزید اضافہ کرتے ہوئے آئندہ ایڈیشنز میں فرنچائزز کیلئے نئے انعامات متعارف کرا دئیے ۔سوشل میڈیا سائیٹ ایکس پر ایک بیان میں چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پی ایس ایل چیمپئن ٹیم کو 5لاکھ ڈالر، رنرز اپ ٹیم کو 3 لاکھ ڈالر ،جبکہ کرکٹ کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرنے والی بہترین فرنچائز کو 2لاکھ ڈالر کا انعام دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں