منگنی میں نہیں پہنچا اور شادی میں بھی دیر سے گیا، سلمان سعید

کراچی (شوبز نیوز) پاکستان کے معروف اداکار سلمان سعید نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی منگنی میں نہیں گئے اور شادی میں بھی تاخیر سے پہنچے تھے۔اداکار سلمان سعید نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل میرا دل میرا دشمن، احسان فراموش اور پل دو پل میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔سلمان کو ہمایوں سعید کے چھوٹے بھائی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اداکاری کے علاوہ انہیں کرکٹ کھیلنا پسند ہے اور وہ پاکستان شوبز کی کرکٹ ٹیم کا حصہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں