آسٹریلین کرکٹ بورڈ کو 2 ملین آسٹریلوی ڈالرز کا نقصان

پرتھ (سپورٹس نیوز) ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹیم کی جیت اور ٹریوس ہیڈ کی سنچری سے کرکٹ آسٹریلیا افسردہ ہوگئی ہے، میچ دو دن میں ہی ختم ہونے پر بورڈ کا لاکھوں کا نقصان ہوگیا۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی جیت سے کرکٹ آسٹریلیا کا لاکھوں کا نقصان ہو گیا، ٹریوس ہیڈ کی جارحانہ سنچری سے ٹیسٹ میچ دوسرے روز ہی ختم ہو گیا۔ٹریوس ہیڈ کی وجہ سے ٹیسٹ تیسرے روز تک بھی نہ جا سکا، جیت نے کرکٹ آسٹریلیا کا نقصان کرا دیا، پہلے سے خسارے کا شکار کرکٹ آسٹریلیا کے افسران افسردگی کے عالم میں ہیں۔آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ پرتھ ٹیسٹ 1921 کے بعد پہلا ایشیز ٹیسٹ ہے جو دو روز مکمل ہوا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کو تیسرے اور چوتھے روز کی ٹکٹیں کرکٹ فینز کو واپس کرنا ہیں جبکہ پانچویں روز کے ٹکٹ اسی روز فروخت ہوتے ہیںکرکٹ آسٹریلیا کودوملین آسٹریلوی ڈالرز کے نقصان کا سامنا ہے۔ کچھ میڈیا رپورٹس میں کرکٹ آسٹریلیا کا مجموعی نقصان تین ملین آسٹریلوی ڈالرز بتایا گیا ہے۔براڈ کاسٹرز کمپنیوں کا نقصان زیادہ تکلیف دہ بتایا جا رہا ہے۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فینز بارمی آرمی بھی ٹیسٹ کے جلد ختم ہونے پر افسردہ انگلینڈ واپسی کا پلان کرنے لگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں