شوہر کو دوسری شادی کرنے کا مشورہ دیا تھا، منزہ عارف

لاہور (شوبز نیوز) سینئر اداکارہ منزہ عارف نے انکشاف کیا ہے کہ کئی سال قبل انہوں نے شوہر کو دوسری شادی کرنے کا مشورہ دیا تھا، جس پر ان کے شوہر پریشان ہوگئے تھے۔اداکارہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔پروگرام کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اداکاری شروع کرنے کے بعد ان کا زیادہ وقت سندھ کے دارالحکومت کراچی میں گزرنے لگا، جس پر انہیں شوہر کی فکر بھی ہونے لگی۔انہوں نے بتایا کہ جب وہ کراچی سے لاہور جاتیں تو شوہر انہیں ایئرپورٹ پر خود لینے پہنچتے اور بار بار کراچی فون کرکے ان سے خیریت اور باقی چیزوں کا دریافت کرتے رہتے تھے۔اداکارہ نے کہا کہ اداکاری کی وجہ سے انہیں شہر اور شوہر سے دور رہنا پڑتا تھا، اس لیے انہوں نے شوہر کو دوسری شادی کا مشورہ بھی دیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے شوہر کو دوسری شادی کا مشورہ دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں