شہر میں ماڈل ریڑھی بازاروں کا جال بچھایا جارہا ہے،کمشنر راجہ جہانگیر انور

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق شہر بھر میں ماڈل ریڑھی بازاروں کا جال بچھایا جارہا ہے تاکہ نہ صرف صارفین کو معیاری اشیا مقررہ نرخوں پر دستیاب رہیں بلکہ خوبصورتی اجاگر اور تجاوزات بھی قائم نہ ہوسکیں۔یہ بات کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انورنے سرگودھا روڈ پر ماڈل ریڑھی بازارپر موجود خریداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔کمشنر نے پھل وسبزیوں کی خریداری کیلئے موقع پر موجودخریداروں سے پھلوں وسبزیوں کے معیار اورقیمتوں بارے دریافت بھی کیا جبکہ آویزاں ریٹ لسٹ چیک اور اس کے مطابق فروخت کا جائزہ لیا۔انہوں نے بتایا کہ شہر بھر میں ماڈل ریڑھی بازاروں کو مزید قرینے اور سلیقے سے لگایا جارہاہے۔دکانداروں کوخوشگوارماحول میں روزگار کی فراہمی اور خوبصورتی کے اقدامات جاری رہیں گے۔ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن عامر رضا بھی ہمراہ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں