یوکرین جنگ کے خاتمے کا منصوبہ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے تجویز کردہ 28 نکاتی منصوبہ امریکہ نے ہی تیار کیا ہے۔مارکو روبیو کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی سینیٹرز کے ایک گروپ نے دعوی کیا ہے کہ انھیں روبیو نے بتایا تھا کہ یہ مجوزہ منصوبہ امریکی موقف کی عکاسی نہیں کرتا۔ ان میں سے ایک سینیٹر نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ روبیو نے اس منصوبے کو روسی خواہشات کی فہرست قرار دیا تھا۔بعد ازاں روبیو نے ان دعو ئوں سے دوری اختیار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک امریکی منصوبہ ہے جو روس اور یوکرین کی جانب سے ملنے والی تجاویز کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں