ضمنی الیکشن میں کلین سویپ،عوام کا حکومتی کارکردگی پر اظہار اعتماد ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنمائوں میاں عبدالمنان۔ سینیٹر سردارخلیل طاہرسندھو۔بیرسٹر عمراحمدمنے خان۔چوہدری فقیر حسین ڈوگر۔میاں عرفان منان اورحاجی شیخ ذوالفقار احمد نے کہاہے کہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے کلین سیپ سے ثابت ہوگیاہے کہ عوام نے حکومتی کارکرردگی پراعتماد کااظہار کیاا ور وہ میاں نوازشریف کیساتھ ہیں آ زاد امیدوا ر کونسلر کے برابربھی ووٹ نہیں لے سکے-انہوں نے این اے 96سے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے بھائی بلال بدر چوہدر ی این اے 104سے راجہ دانیال۔پی پی116 سے وفاقی وزیر سینیٹر رانا ثنااللہ خاں کے داماد رانااحمد شہریارخاں۔پی پی115 سے میاں طاہرجمیل اورپی پی 98سے آ زادعلی تبسم کو واضح اکثریت کے ساتھ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے حلقوں میں تعمیروترقی اورعوام کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی میں بھر پور کردار ادا کریں گے-انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میدان سے بھاگی مگر اس کے کارکنوں نے آ زاد امیدواروں کوووٹ دیئے 2 امیدوارتوبانی پی ٹی آئی کی تصویر کاسہارابھی لیتے رہے مگر عوام نے ثابت کردیاہے کہ اب جادوٹونے والی جماعت کسی قابل نہیں رہی فیصل آباد پہلے بھی مسلم لیگ ن کاگڑھ تھا-2018میں سازش اور پلاننگ کے تحت ایسی جماعت کولایاگیاجس نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں