IMFنے شوگر ملز مالکان کو بے نقاب کر دیا

رحیم یارخان(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ممتاز چانگ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے شوگر ملز مالکان کو بے نقاب کر دیا۔جاری ایک بیان میں ممتاز چانگ نے کہا کہ جب تک گنے کی قیمت پر نظر ثانی نہ کی جائے تب تک شوگر ملز مالکان کو گنا نہیں دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ 2024 میں گنے کا ریٹ 400روپے فی من تھا، آج بھی وہی ہے ،جبکہ چینی کا ریٹ 1سال پہلے 120روپے تھا، آج 220روپے ہے۔پی پی رہنما نے کہا کہ ڈیزل، یوریا، بیج اور دیگر کھاد مہنگی ہو گئی اور گنے کا ریٹ وہی کا وہی ہے، کسان خود کو تنہا نہ سمجھیں، پیپلز پارٹی ہمیشہ کسانوں اور مظلوموں کے ساتھ ہے۔انہوںنے کہاکہ کسانوں کو ہر حکومت نے رگڑا لگایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں