فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا۔ آج پھر درجنوں وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات نقدی، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر لے گئے، متعدد شہریوں کو موٹر سائیکلوں اور رکشوں سے محروم کر دیا گیا۔سول ہسپتال کے باہر اسد علی سے نقدی ، اے ٹی ایم کارڈ، ایف آئی سی کے قریب یونس سے نقدی و فون، منٹگمری بازار سوتر منڈی میں محمد عامر کے دفتر سے 5لاکھ کی نقدی، راجباہ روڈ پر عبدالرئوف سے نقدی وفون چھین لیا،جھنگ روڈ پر آصف کی دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں کا سامان چوری، محلہ نصیر آباد کے قریب ظفر حسین کی دکان سے گھی، سگریٹ دیگر سامان چوری، ڈائیوو و روڈ پر ساحل مسیح سے نقدی و فون، 49ج ب کے فاروق احمد سے فون، شوگر موڑ کے قریب صدیق سے جھپٹا مار کر فون، باگیوال روڈ پر یاسر علی سے پرس چھین لیا، ملت چوک کے قریب سجاد سے سوا لاکھ و فون، 162ر۔ب کے آصف حسین سے نقدی و فون چھین لیا، چک جھمرہ محلہ نوید آبادکے شبیر کی ڈھاری سے مویشی چوری، 111ج ب کے قریب آصف حمید سے ڈیڑھ لاکھ، لیپ ٹاپ، محلہ قائد آباد کے مبارک حسین کے گھر سے بکرے چوری، سلیمی چوک میں صابرہ بی بی سے جھپٹا مار کر پرس، گٹ والا کے قریب کاشف علی سے نقدی و فون، فخر آباد گٹ والا کے غلام صابر سے موٹر سائیکل نقدی و فون، شری والا کے قریب شیر زمان سے 10ہزار و فون، شیخوپورہ روڈ پر محمد سعد سے موٹر سائیکل نقدی و فون چھین لیا، جڑانوالہ روڈ پر آمنہ بتول سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا، ستارہ کالونی کے قریب حمزہ سے نقدی و فون،225ر۔ب کے عمران خان کے گھر سے لاکھوں کے زیورات ، نقدی چوری، 215ر۔ب کے امجد سے نقدی، 236ر۔ب کے اشرف سے 9ہزار و فون، 61گ ب کے غلام رسول سے2ہزار و فون، سلطان ٹائون کے مجاہد سے نقدی و فون،61گ ب کے گل شیر سے موٹر سائیکل چھین لی، 91گ ب کے ارشد محمود کی حویلی سے مویشی چوری،39گ ب کے عابد اکرم سے موٹر سائیکل و فون، 39گ ب کے ذیشان سے40ہزار و فون، گٹ والا ٹول پلازہ کے قریب شفاقت علی سے15سو روپے و فون چھین لیا،205ر۔ب کے اعظم کے ڈیرہ سے ٹیوب ویل کا سامان چوری،229ر۔ب کی دولت بی بی کے گھر کا صفایا کر دیا گیا،404گ ب کی رانی بی بی کا گھر لوٹ لیا، 391گ ب کے عرفان سے دو لاکھ، 412گ ب کے مشتاق سے56ہزار، 406گ ب کے رفیق کے گھر سے لاکھوں کے زیورات نقدی و فون، 471گ ب کے یعقوب کی حویلی سے جانور چوری دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا،علاوہ ازیں لکڑ منڈی چوک سے شہزاد، گرونانک پورہ سے الیاس احمد، 118ر۔ب کے شبیر، ایوب کالونی کے بلال خرم، راجباہ روڈ پر شاہزیب، ستارہ لال پلازہ کے ولید، لال مل چوک میں فیصل ندیم، جھنگ روڈ پر افتخار، ولید ٹائون کے شاہد اقبال، سمندری روڈ پل عبداللہ کے عاشر حسین، ڈھڈی والا کے عمیر، زم زم ٹیکسٹائل ستیانہ روڈ سے کاشف، جڑانوالہ سٹی کے رفیق، 391گ ب کے اسلم دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔




