آٹے کا بحران پھر سر اٹھانے لگا ،شہریوں میں تشویش کی لہر

منڈی صادق گنج(نامہ نگار)آٹے کا بحران ایک بار پھر سر اٹھانے لگا۔ضلع بھر کی مارکیٹو ں سے 10کلو آٹے کا تھیلا اچانک غائب 15کلو آٹا عوام کو سرکاری نرخوں کے برعکس انتہائی مہنگے داموں فروخت ۔ اشیائے خورونوش میں سب سے بنیادی ضرورت آٹے کی عدم دستیابی نے شہریو ں میں شدید تشویش کی لہر دوڑا دی ہے عوامی شکایات کے مطابق متعدد دکانداروں نے مبینہ طور پر پیرا فورس اہلکاروں کے ساتھ ساز باز کر رکھی ہے، جس کے تحت آٹا ناجائز طریقے سے روکا جا رہا ہے اور بعد ازاں من مانی قیمتوں پر فروخت کیا جاتا ہے شہریوں نے بتایا کہ عام آدمی کے لیے مناسب قیمت پر آٹا خریدنا ناممکن ہوتا جا رہا ہے، اور غریب طبقے کے گھروں میں چولہا جلانا مشکل ہو گیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومتی احکامات کی واضح خلاف ورزی کر کے ناجائز منافع خوری کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ متعلقہ حکام کی خاموشی اس سنگین صورتحال کو مزید بڑھا رہی ہے۔ عوام نے مقف اختیار کیا کہ آٹے کی قلت اور مہنگائی نے سفید پوش طبقے کی کمر توڑ دی ہے اور روزمرہ ضروریات پوری کرنا محال ہوتا جا رہا ہے شہریوں اور سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ بہاولنگر کی موجودہ صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے، ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور آٹے کی فراہمی کو سرکاری نرخوں کے مطابق یقینی بنایا جائے تاکہ غریب عوام کو ریلیف مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں