فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ این اے 102 کے ووٹرز نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو ووٹ دیکر میرا مان بڑھایا، آپ نے میاں محمد نواز شریف’ شیرکے نشان اور ملک کی ترقی کو ووٹ دیا’ آپ نے ثابت کر دیا کہ آپ پاکستان کو آگے بڑھتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں،آپ صوبہ پنجاب اور فیصل آباد کی ترقی چاہتے ہیں۔ حلقہ کے ایک ایک ووٹر کا شکر گزار ہوں جنہوں نے پی پی115 اور پی پی116 میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو کامیاب کروایا، انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کامیابی سے ثابت ہو گیا کہ پاکستان کے عوام میاں نواز شریف’ میاں شہباز شریف اور مریم نواز شریف کے ساتھ ہیں۔ ضمنی الیکشن کے باوجود ووٹرز گھر سے باہر نکلے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو ووٹ دیا ایک بار پھر فیصل آباد مسلم لیگ (ن) کا قلعہ ثابت ہو گیا۔




