پاکستان میں اگلے سال تک سولر پینلز کی بجلی نیشنل گرڈ سے تجاوز کر جائے گی

لاہور(بیورو چیف)پاکستان قابل تجدید توانائی کے شعبے میں ترقی پذیرممالک کے لئے مثال بن گیا،آئندہ سال پاکستان کے انڈسٹرئیل زونز میں دن کے وقت سولر پینلز سے بننے والی بجلی نیشنل گرڈ سے تجاوز کرے گی۔رپورٹ کے مطابق سولرپینلز سے بجلی کی پیداوارمیں لاہور سب سے آگے ہیں،فیصل آباد دوسرے اور سیالکوٹ تیسرے نمبر پر ہے،رپورٹ کے مطابق پاکستان نیشنل گرڈ سے زیادہ سولر پینلز سے بجلی بنانے والا پہلا ترقی پذیرملک بنے گا۔سولرپینلزکی وجہ سے کاربن کے اخراج اور بلوں میں کمی آئی ہے تاہم ڈیمانڈمیں کمی کی وجہ سے یوٹیلٹی کمپنیوں کو نقصان کا سامنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں