ویتنام میں شدید سیلاب ،90افراد ہلاک

ہنوئی (مانیٹرنگ ڈیسک)ویتنام میں کئی روز سے جاری شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم 90 افراد ہلاک اور12 لاپتہ ہیں۔ویتنام کی حکومت کے مطابق ملک بھر میں ایک لاکھ 86 ہزار گھروں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ 30 لاکھ سے زائد مویشی سیلاب میں بہہ گئے ہیں۔حکام کے مطابق ان کے اندازوں کے مطابق اب تک لاکھوں پاؤنڈ مالیت کا نقصان ہو چکا ہے۔رپورٹ کے کے مطابق پہاڑی صوبہ ڈاک لک سب سے زیدہ متاثر ہوا ہے جہاں 16 نومبر سے اب تک 60 سے زائد اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔حکام کے مطابق اتوار کی صبح تقریباً دو لاکھ 85 ہزار افراد کو بجلی کی فراہمی منقطع تھی جبکہ کئی اہم موٹر ویز اور ٹرین کی پٹریوں بھی آمدورفت لیے بند ہیں۔سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں مدد کے لیے فوج اور پولیس کو متحرک کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ حالیہ مہینوں میں طوفان کلمیگی اور بولوئی بھی ویتنام سے ٹکرا چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں