آسٹریلیا کے دورہ پاکستان میں ردوبدل کا امکان

لاہور(سپورٹس نیوز) آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے آئندہ برس کے دورہ پاکستان کے حوالے سے شیڈول میں ردوبدل کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا سے مارچ 2026 میں طے شدہ تین ون ڈے سیریز اب اپنے مقررہ وقت پر ہونے کا امکان بہت کم ہے، پی سی بی اور کرکٹ آسٹریلیا کے درمیان شیڈول کی نئی تاریخوں کے لیے بات ہورہی ہے۔ ابتدائی شیڈول کے تحت یہ ون ڈے سیریز 13 سے 19 مارچ کے درمیان ہونا تھی اب اس بات پر غور کیا جارہا ہے کہ تینوں میچ پاکستان سپر لیگ سیزن 11کے اختتام کے بعد کرائے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں