گولڈ میڈلسٹ ویٹ لفٹر مالی مشکلات کا شکار

کوئٹہ (سپورٹس نیوز) قطر میں پہلے ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ کے گولڈ میڈلسٹ کاشف ریحان کو کوئٹہ میں مشکلات کا سامنا ہے، اور وہ اگلے انٹرنیشنل مقابلے کے اخراجات کے لیے ادھار لینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ انھوں نے انکشاف کیا کہ دوحہ مقابلے میں بھی سرکاری فنڈ نہیں ملا تھا اور وہ گاڑی بیچ کر ایونٹ میں شریک ہوا۔کاشف ریحان نے مئی میں ایشین ماسٹر ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ قطر میں جیتی، مگر اپنے خرچے پر۔ اب وہ سری لنکا میں منعقدہ پاور ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ کی تیاری کر رہا ہے، یہ بھی اپنے خرچے پر۔گولڈ میڈلسٹ ماسٹر ویٹ لفٹر کا کہنا ہے کہ اپنی گاڑی بیچ کر قطر مقابلے شرکت کی تھی، اب پاور ویٹ لفٹنگ مقابلے کی فیس ادھار لے کر بھری ہے، باقی اخراجات کے لیے ہاتھ پاں مار رہا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں