خود کو قدر کرنا ہی سب سے اہم ہے’ شیفالی شاہ

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کی باصلاحیت اداکارہ شیفالی شاہ نے کہا ہے کہ اگر میں قابل قدر نہیں تو میرے ساتھ کام بھی نہ کریں۔ایک انٹرویو میں 52 سالہ اداکارہ نے کہا کہ اپنی قدر پہچاننے، حدود مقرر کرنے اور غیر منصفانہ ورکنگ کنڈیشنز کے خلاف کھڑے ہونے میں انہیں برسوں لگے۔انہوں نے کہا کہ کچھ پروڈیوسرز آج بھی فنکاروں پر بلاوجہ کے سمجھوتے کے لیے دباو ڈالتے ہیں لیکن اب وہ بنیادی سہولیات پر سمجھوتہ نہیں کرتیں۔ اب صاف ستھری وین، مناسب کام کے اوقات اور اپنی ٹیم کیلیے عزت پر کھل کر بات کرتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میرے شوہر بھی مجھے وقت پر کام سے گھر آنے کی تاکید کرتے ہیں تاکہ میں خود کو تھکا نہ دوں، اب میں روزانہ کام کو 10 تا 12 گھنٹے تک محدود رکھتی ہوں۔اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ میں ہمیشہ اپنی ٹیم کو سہولیات فراہم کرتی ہوں، اپنے وسائل یعنی کھانے اور پینے کی چیزیں بانٹ دیتی ہوں، میں تاخیر سے اس نتیجے پر پہنچی ہوں کہ خود کی قدر کرنا ہی سب سے اہم ہے، چاہے گناہ سا ہی کیوں نہ محسوس ہو۔انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں کام کرنے پر مجھے اعتراض نہیں ہے مگر شرط یہ ہے کہ سب کے ساتھ منصفانہ برتاو کیا جائے۔شیفالی شاہ دہلی کرائم سیزن 3 کی ریلیز کے بعد نیشنل ایوارڈ اور انٹرنیشنل ایمی ایوارڈ جیت چکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں