3بہنوں کے بعد پیدا ہوئی’ والدین نے مجھے بیٹوں کی طرح پالا’ نمرہ خان

لاہور (شوبز نیوز) اداکارہ نمرہ خان نے اپنی زندگی کے حساس پہلوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ وہ تین بہنوں کے بعد پیدا ہوئی تھیں اور والدین کی خواہش تھی کہ بیٹا ہو، جس کے باعث ان کے بال کٹوادیے گئے۔نمرہ خان نے حال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے مختلف پہلوں پر کھل کر بات کی۔اداکارہ نے بتایا کہ جب وہ پیدا ہوئیں تو والدین کی خواہش تھی کہ ان کا بیٹا ہو، کیونکہ ان سے پہلے ہی تین بیٹیاں تھیں اور وہ چوتھی بیٹی تھیں، ابتدائی طور پر سب کچھ معمول کے مطابق تھا، لیکن جب وہ نو سال کی ہوئیں تو والدہ انہیں لڑکوں کی طرح کے بال کٹوانے کے لیے نائی کے پاس لے گئیں۔نمرہ خان کے مطابق اس دوران نائی کی دکان میں بال کٹواتے وقت ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے اور بال کٹ جانے کے بعد تقریبا دو ہفتے تک وہ گھر سے باہر نہیں نکلیں۔انہوں نے کہا کہ کچھ عرصے بعد انہوں نے اپنے نئے حلیے کو قبول کرنا شروع کیا اور محلے کے لوگ بھی انہیں نئے حلیے کے مطابق علی بھائی کہنا شروع ہوگئے۔اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے خود بھی اس نام اور کردار کو اتنا اپنا لیا کہ اگر کوئی غلطی سے انہیں نمرہ کہہ دیتا تو انہیں غصہ آجاتا۔نمرہ خان کے مطابق وہ والدین کے ساتھ قربانی کے جانور خریدنے جاتیں اور ان کے دانت چیک کرتیں، ان کی چال ڈھال، بیٹھنے اور بات کرنے کا انداز بھی مکمل طور پر مردانہ ہو گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں