PTV ڈراموں کا شعبہ پرائیویٹ کر دیا جائے’زارا اکبر

لاہور( شوبز نیوز)نامور اداکارہ زار ااکبر نے کہا ہے کہ لاہور کسی زمانے میں ٹی وی ڈرامے کا گڑھ ہوتا تھا لیکن بد قسمتی سے آج سناٹے چھائے ہوئے ہیں، پی ٹی وی پر کسی طرح کا کام نہیں ہو رہا اس لئے اس کے ڈراموں کے شعبے کو نجی شعبے کے حوالے کر دینا چاہیے ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے زارا اکبر نے کہا کہ جس طرح لاہور سے فلم انڈسٹری کو ختم کرنے میں اپنے لوگوں کا ہاتھ ہے اسی طرح لاہور سے ٹی وی ڈرامے کو بھی ختم کیا گیا ، آج شوبز کے لوگوں کو کام کے حصول کیلئے کراچی جانا پڑتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں پی ٹی وی کا ڈرامہ ختم ہو گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں