ڈاکو بے قابو،مزید53وارداتیں،مزاحمت پر 4بھائی لہولہان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار، آج پھر مزید 53وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر لے گئے، اتھرے ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر چار بھائیوں کو لہولہان کر دیا’ متعدد شہریوں کو موٹر سائیکل سے محروم کر دیا گیا، پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔ تفصیل کے مطابق ڈاکوئوں کا مسلح گروہ نواحی گائوں 647 گ ب کے رہائشی عمران کے گھر داخل ہوا اور اہل خانہ کو کمرہ میں بند کر کے گھر کی تلاشی لیتے ہوئے نقدی’ زیورات لوٹ لئے’ مزاحمت کرنے پر ناصر کو گولی مار کر جبکہ اس کے تین بھائیوں جاوید’ بشیر اور ظفر کو بٹ مار کر لہولہان کر دیا، مضروبان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔چناب کلب چوک میں وقاص اکرم سے جھپٹا مار کر قیمتی فون، قادر آباد چوک کے قریب نعمان کے گودام سے لاکھوں مالیت کا سوتر، 279ر۔ب کے نیئرالحسن کی اہلیہ سے زیورات، فخر آباد گٹ والا کے قریب عرفان سے پرس چھین لیا، گٹ والا پارک کے قریب انس سے لیپ ٹاپ و فون، تیزاب مل چوک کے قریب فاروق سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا، ملک پور کے ارشد کے گھر سے بکرے چوری، لاثانی پارک کے قریب شاہد محمود کے گودام سے لاکھوں کا سامان چوری، اظہر ٹائون میں اعجاز سے نقدی وفون، ملت ٹائون کے عمر بلال کے گھر سے لاکھوں کے زیورات نقدی وسامان چوری، 67ج ب کے عرفان سے نقدی و فون،30ج ب کے منیر احمد کے گھر سے لاکھوں کے زیورات چور لے اڑے، گنیش مل کے قریب منظر سے فون، قصبہ ڈجکوٹ کے بلال کے گھر سے ساڑھے پانچ لاکھ کے زیورات’ نقدی لوٹ لی، سندھو ٹائون کے ارسلان کے گھر کا صفایا، سہیل آباد میں افتخار کی شاپ سے لاکھوں کا سامان چوری، الٰہی آباد میں محبوب کا گھر لوٹ لیا، جامعہ اسلامیہ امدادیہ کے قریب شفیق سے نقدی وفون چھین لیا، سرفراز کالونی میں عرفان حیدر کے گھر سے سامان چوری، مسعود آباد کے نعمان سے فون چھین لیا، جڑانوالہ اسٹیڈیم روڈ کے قریب حسیب سے جھپٹا مار کر پرس، 39گ ب کے ساجد کے ڈیرہ سے 17من مونجی چوری،583گ ب کے ثقلین سے 6ہزار وفون، 69ج ب کے ظہیر احمد سے موٹر سائیکل نقدی و فون چھین لیا، 615گ ب کے امتیاز سے20ہزار و فون، موضع ٹھٹھہ بیگ کے غلام مرتضیٰ کے ڈیرہ سے مویشی چوری، طارق کالونی کے سلیم سے60ہزار ،تاندلیانوالہ روڈ پر امین سے80ہزار وفون چھین لیا۔ دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں اسلام نگر چاندنی چوک کے ممتاز، کچہری بازار سے شاہ زیب، مدینہ چوک غلام محمد آباد کے نوید اسلم، ستیانہ روڈ یاسر کیفے سے اللہ دتہ، سوساں روڈ سے خضر یوسف، کوہ نور پلازہ سے شہزاد، خیابان کالونی کے سلمان حیدر،عزیز فاطمہ ہسپتال سے اسماعیل، رحمانیہ روڈ سے مہران علی، رحمانیہ ٹائون کے عدیل احمد، منڈی کوارٹر کے ارسلان، رسول پورہ کے شکیل، یونس ٹائون کے عابد، 214ر۔ب کے امین، کرامت آباد کے وسیم خان اور دیگر کی موٹر سائیکلیں چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود چوروں کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں