مبینہ مقابلہ ‘ریکارڈ یافتہ ڈکیت ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی سی ڈی کیساتھ مبینہ پولیس مقابلہ میں ریکارڈ یافتہ ڈکیت ساتھیوں کی فائرنگ سے بری طرح زخمی ہو گیا، پولیس نے مضروب کو ہسپتال منتقل کر کے اسکے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق سی سی ڈی مدینہ ٹائون کی ٹیم نے 225 رب ملکھانوالہ میں ملزمان اﷲ ودھایا ولد علی شیر وغیرہ کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کا تبادلہ رُکنے پر پولیس نے سرچ آپریشن کیا تو ملزم اﷲ ودھایا اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر بری طرح زخمی ہوا جوکہ پولیس کو درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں